Media

News

Events

KSrelief Extends Emergency Relief to Flood-Affected Families in Gilgit Baltistan

Islamabad:

The King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre (KSrelief) has extended distribution of emergency relief  to support families impacted by the recent floods in Gilgit Baltistan.

Relief distributions are already underway in some of the worst-hit districts, including Ghanche, Nagar, Ghizer, Shiger, Hunza, and Gilgit, where thousands of vulnerable families are receiving urgently needed food supplies and shelter kits.

For this response, KSrelief has allocated 1,000 shelter kits and 3,000 food packages. Each shelter kit consists of a tent, solar panels with LED lights, two thermal blankets, plastic mats, a sturdy kitchen set, a water cooler, and antibacterial soap. Each food package weighs 95 kilograms and includes wheat flour, sugar, lentils, and cooking oil — meeting the immediate nutritional needs of affected households.

The distribution effort is being carried out in close collaboration with the National Disaster Management Authority (NDMA), the Gilgit Baltistan Disaster Management Authority (GBDMA), local administrations, and KSrelief’s implementing partner, Hayat Foundation. This cooperation ensures that aid is delivered swiftly, transparently, and effectively to the most vulnerable communities.

This emergency response highlights Saudi Arabia’s solidarity with the people of Pakistan during times of hardship. Through KSrelief, the Kingdom continues to provide timely humanitarian aid wherever it is most needed, reinforcing the strong ties of partnership and goodwill that bind the two countries.

کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی تقسیم

:اسلام آباد
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہنگامی ریلیف کی تقسیم کا آغاز کیا ہے۔ امدادی سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں جاری ہے، جن میں گانچھے، نگر، غذر، شگر، ہنزہ اور گلگت شامل ہیں، جہاں ہزاروں مستحق خاندانوں کو فوری ضرورت کی غذائی اشیاء اور شیلٹر کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس ریلیف کارروائی کے لیے کنگ سلمان ریلیف نے 1,000 شیلٹر کٹس اور 3,000 فوڈ پیکجز مختص کیے ہیں۔ ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمعہ ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں، پائیدار کچن سیٹ، پانی کا کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔ ہر فوڈ پیکج کا وزن 95 کلوگرام ہے جس میں آٹا، چینی، دالیں اور کھانے کا تیل شامل ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
یہ تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، مقامی انتظامیہ اور کنگ سلمان ریلیف کے نفاذی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔ اس تعاون کے ذریعے امداد کو تیزی سے شفاف اور مؤثر انداز میں سب سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز تک پہنچایا جا رہا ہے۔
یہ ہنگامی ریلیف اقدام مشکل وقت میں سعودی عرب کی پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے۔ کنگ سلمان ریلیف کے ذریعے مملکت وقتاً فوقتاً جہاں بھی ضرورت ہو انسانی ہمدردی پر مبنی امداد فراہم کر رہی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت اور خیرسگالی کے مضبوط رشتے مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

Newsletter

Events

Events

Report

Events